ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی
بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔ بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ورون دھون اور نتاشا دلال ننھی پری کے والدین بن گئے، بالی وڈ اداکار کے والد ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے 3 جون کو اس خوشی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔ […]
بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ورون دھون اور نتاشا دلال ننھی پری کے والدین بن گئے، بالی وڈ اداکار کے والد ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے 3 جون کو اس خوشی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔
ورون دھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اداکار کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پھولوں اور غباروں سے سجے ایک ایئر بیلون میں انکا ایڈوپٹڈ کتا بیٹھا نظر آرہا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بورڈ پر لکھا ہے ’ چھوٹی بہن کو خوش آمدید‘۔
تاہم اب بالی وڈ کے خوبرو اداکار ورون دھون اور اُن کی اہلیہ نتاشا دلال کی نومولود بیٹی کے ہمراہ پہلی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی خبروں کے مطابق ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو ننھی پری سمیت جمعے کے روز ممبئی کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ورون دھون کو بیٹی گود میں اُٹھائے گھر کیلئے روانہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار اگلی فلم ’بے بی جان‘ میں نظر آئیں گے، خیال رہے کہ ورون دھون نے اپنی پرانی دوست نتاشا سے 2021 میں شادی کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟