والد نے اپنی بیٹی کی سالگرہ عین وقت پر کیوں منسوخ کی؟

بیٹی کی جانب سے مسلسل برا رویہ اختیار کرنے کے بعد باپ نے سبق سکھانے کے لیے اس کی سالگرہ کی شاندار تقریب منسوخ کردی۔ والد نے اپنی بیٹی کی 16 ویں سالگرہ کی تقریب کو منسوخ کرنے سے قبل بار بار اسے اپنا رویہ درست کرنے کا انتباہ دیا تھا لیکن وہ اپنی حرکتیں […]

 0  5
والد نے اپنی بیٹی کی سالگرہ عین وقت پر کیوں منسوخ کی؟

بیٹی کی جانب سے مسلسل برا رویہ اختیار کرنے کے بعد باپ نے سبق سکھانے کے لیے اس کی سالگرہ کی شاندار تقریب منسوخ کردی۔

والد نے اپنی بیٹی کی 16 ویں سالگرہ کی تقریب کو منسوخ کرنے سے قبل بار بار اسے اپنا رویہ درست کرنے کا انتباہ دیا تھا لیکن وہ اپنی حرکتیں ٹھیک کرنے میں ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں اس کی ایک دوست کو تقریباً ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

گمنام طور پر اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے والد نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اسکول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور مسائل سے دور رہتی ہے تو اس کی شاندار سالگرہ کی جائے گی۔

سب کچھ ٹھیک چل رہے تھا اور ہم نے تقریب کا اہتمام بھی کرلیا تھا لیکن پھر اسکول سے بیٹی کی ٹیچر کا فون آیا، انھوں نے بتایا بیٹی پانی کی بوتل میں اسکول میں شراب بھرکر لائی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ بات سن کر مجھے کافی صدمہ پہنچا اور میں نے اپنی بیٹی کو سزا دینے کے لیے اس کی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سخت فیصلہ تھا مگر میں اس پر قائم ہوں۔

والد نے بتایا کہ میری بیٹی اپنے گریڈز کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار تھی جبکہ وہ غلط دوستوں کے ساتھ گھوم رہی تھی۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ مجھے بدھ کے روز اسکول سے فون آیا کہ اس کے پاس شراب سے بھری ہوئی بوتل تھی جبکہ اس کی ایک دوست کو اس وجہ سے اسپتال بھی بھیجنا پڑا۔ بیٹی نے بتایا کہ اسے ایک دوست نے ایسا کرنے لیے کہا تھا۔

والد نے بتایا کہ میں نے بیٹی سے سارے الیکٹرانکس آئٹم لے لیے ہیں وہ صرف ہنگامی حالات کے لیے اپنا فون استعمال کر سکتی ہے۔ میں نے اسے یہ بھی بتایا کہ سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے جس پر پو مجھ پر چیخنے لگی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow