وائرل ویڈیو: فٹبال کے دیوانے خاندان کی نا قابل یقین انوکھی حرکت
کھیلوں سے محبت کوئی انوکھی بات نہیں لیکن ایسی دیوانگی بھی کسی نے نہیں دیکھی ہوگی جس کا مظاہرہ ایک خاندان نے کیا۔ فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے اور کھیلے جانے والا کھیل ہے جس کے کروڑوں مداح دنیا کے ہر گوشے میں موجود ہیں۔ فٹبال میچز کے دوران کئی ناقابل فراموش واقعات […]
کھیلوں سے محبت کوئی انوکھی بات نہیں لیکن ایسی دیوانگی بھی کسی نے نہیں دیکھی ہوگی جس کا مظاہرہ ایک خاندان نے کیا۔
فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے اور کھیلے جانے والا کھیل ہے جس کے کروڑوں مداح دنیا کے ہر گوشے میں موجود ہیں۔ فٹبال میچز کے دوران کئی ناقابل فراموش واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن جنوبی امریکا کے ایک ملک میں تو ایسا واقعہ ہوا ہے جس پر یقین کرنا مشکل نظر آتا ہے۔
جنوبی امریکا کے ملک چلی میں ایک خاندان فٹبال کا اتنا شوقین نکلا کہ ایک متوفی کی آخری رسومات روک کر میچ دیکھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی میں ایک شخص کا انتقال ہوگیا اور اس کی آخری رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران چلی اور پیرو کے درمیان فٹبال میچ شروع ہوگیا۔
بس پھر کیا تھا۔ آخری رسومات میں شریک خاندان کے تمام افراد دیگر شرکا نے رسومات کو ادھورا چھوڑ دیا اور تابوت کے قریب ہی بیٹھ کر ٹی وی پر میچ دیکھا۔
صدمے کا شکار خاندان کی فٹبال سے محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں آنجہانی کا تابوت پھولوں کے ساتھ فٹبالرز کی جرسی سے سجا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ حیرت انگیز لیکن نا قابل یقین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟