نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے دورہ پاکستان میں اپنی بڑی مشکل بتا دی

نیوزی لینڈ ٹیم پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اس دورے میں اپنی بڑی پریشانی بتا دی۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکل صورتحال […]

 0  6
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ نے دورہ پاکستان میں اپنی بڑی مشکل بتا دی

نیوزی لینڈ ٹیم پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اس دورے میں اپنی بڑی پریشانی بتا دی۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن ہم جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

گیری اسٹیڈ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ خطرناک رہی ہے اور ہوم گراؤنڈ پر اس کو ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم پوری ٹیم پاکستان کے خلاف تگڑے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی جو ٹیم پاکستان پہنچی ہے اس میں اسٹار کرکٹرز شامل نہیں اور ٹیم میں زیادہ تر ناتجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹی 20 سیریز، شاہینوں اور کیویز میں کس کا پلڑا بھاری؟

آئی پی ایل کی وجہ سے ریگولر کپتان کین ولیمسن سمیت 9 کھلاڑی پاکستان نہیں آئے جب کہ کاؤنٹی لیگ اور نجی مصروفیات کے باعث کئی اسٹار کھلاڑی بھی اس دورے کا حصہ نہیں ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow