نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست، بھارتی بورڈ کا گھمبیر کی من مانیاں ختم کرنیکا فیصلہ

ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین 3-0 کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گوتم گھمبیر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی۔ بھارت کو اپنی سرزمین پر تاریخ میں پہلی بار تین ٹیسٹ میچ کی سیریز میں بے مثال وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد بھارتی […]

 0  0

ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین 3-0 کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گوتم گھمبیر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی۔

بھارت کو اپنی سرزمین پر تاریخ میں پہلی بار تین ٹیسٹ میچ کی سیریز میں بے مثال وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد بھارتی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے سے دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے، اب بی سی سی آئی ان سے سلیکشن کے اختیارات واپس لینے کی سوچ رہا ہے۔

بی سی سی آئی نے گمبھیر کو ہیڈ کوچ بناتے ہوئے سلیکشن کے معاملات میں انکے پیشرو روی شاستری اور راہول ڈریوڈ کے برعکس کافی آزاد دی اور پلیئرز کو منتخب کرنے کا اختیار دیا تھا۔

اب بھارتی کرکٹ بورڈ میں گمبھیر کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ گھمبیر نے ممبئی میں اسپن پچ بنانے پر اصرار کیا حالانکہ یہ کوئی راز نہیں کہ ہندوستانی بیٹنگ لائن اپ اسپن کے خلاف چند سالوں سے نہایت کمزور پرفارمنس دکھا رہی ہے۔

ایسے میں بھارتی کرکٹ کے اعلیٰ حکام تھوڑے ناراض نظر آتے ہیں کیوں کہ گھمبیر کی کوچنگ میں سری لنکا سے 2-0 سے ہارنے کے بعد اب نیوزی لینڈ سے 3-0 سے شکست ہوئی ہے۔

بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو آئندہ دورہ آسٹریلیا درپیش ہے، مسلسل تیسری بار ٹیسٹ چیمپئن شپ میں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست اور ڈرا دونوں سے بچنا ہوگا۔

گمبھیر کی قسمت مکمل طور پر آسٹریلیا کے آنے والے دورے پر منحصر ہے جہاں بھارت کو بارڈرگواسکر ٹرافی میں پانچ ٹیسٹ کھیلے گا، بھارت کو اس سیریز میں ٹائٹل کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow