میری آپ سب سے گزارش ہے کہ۔۔۔۔۔۔مومنہ اقبال نے مداحوں‌ سے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے مداحوں سے مرحوم والد کی ایڈٹ شدہ تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کردی۔ گزشتہ ماہ اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے تھے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی، شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی ان کے والد […]

 0  2
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ۔۔۔۔۔۔مومنہ اقبال نے مداحوں‌ سے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے مداحوں سے مرحوم والد کی ایڈٹ شدہ تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کردی۔

گزشتہ ماہ اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے تھے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی، شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے بابا کے ساتھ کوئی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ ہی کوئی ویڈیو ایڈٹ کرکے مجھے ٹیگ کریں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میرے لیے پہلے ہی یہ بہت مشکل وقت ہے، میرے بابا کے لیے اگر دعا کرسکتے ہیں تو بس وہ کردیں۔‘

مومنہ اقبال

مومنہ اقبال نے کہا کہ ’میں کبھی اپنے خیال میں بھی نہیں سوچ سکتی کہ وہ (بابا) نہیں ہیں، وہ مجھے کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتے، وہ ہر سیکنڈ میرے پاس اور میرے ساتھ ہیں، میں ان کو محسوس کرسکتی ہوں تو برائے کرم آپ لوگ مجھے نہ بتائیں۔‘

واضح رہے کہ مومنہ اقبال ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘۔ اور ’احسان فراموش‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow