’میری اماں نے اب ساری۔۔‘ فیصل قریشی نے اپنی والدہ کے بیان پر کیا کہا؟
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا اپنی والدہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں اداکار فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اللہ سے دعا مانگی تھی کہ میرے بیٹے کو بہت بڑا اسٹار […]
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا اپنی والدہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
گزشتہ دنوں اداکار فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اللہ سے دعا مانگی تھی کہ میرے بیٹے کو بہت بڑا اسٹار بنائے اور میری یہ دعا قبول ہوگئی لیکن مجھ سے ایک غلطی یہ ہوئی کہ مجھے یہ بھی دعا کرنی چاہئے تھی کہ اللہ اسے اچھا بیٹا اور اچھا انسان بھی بنائے۔
انڈسٹری کی اداکارہ افشاں قریشی نے نوجوان نسل کو والدین کی عزت کرنے کی ترغیب دیتی نظر آئیں جس سے یہ تاثر ملا کہ فیصل قریشی کی والدہ اپنے بیٹے سے ناراض ہیں۔
اب افشاں قریشی نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے کبھی باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اور کمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیا طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں‘۔
فیصل قریشی نے اداکارہ افشاں قریشی کے اس کمنٹ کا اسکرین انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا، انہوں نے لکھا کہ ’ ارے ساری اسپائس ہی ختم کردی ہماری اماں نے اب لوگ کیا کریں گے‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟