موسم سرما میں ہونٹوں کی خشکی سے چھٹکارا کیسے ملے؟
سردیاں جہاں اپنے ساتھ موسم سرما کو انجوائے کرنے کا موقع دیتی ہیں وہیں بہت سے مسائل ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو ہمارے کیلیے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔، موسم سرما میں جہاں گرما گرم کافی اور خشک میوہ جات کھانے کا اپنا مزہ ہوتا ہے وہیں اس موسم میں ہمیں جلد سے […]
سردیاں جہاں اپنے ساتھ موسم سرما کو انجوائے کرنے کا موقع دیتی ہیں وہیں بہت سے مسائل ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو ہمارے کیلیے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔،
موسم سرما میں جہاں گرما گرم کافی اور خشک میوہ جات کھانے کا اپنا مزہ ہوتا ہے وہیں اس موسم میں ہمیں جلد سے متعلق مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
سردیوں میں ہماری جلد بے حد خشک اور بے جان نظر آتی ہے اور ہمیں انہیں تر رکھنے کے لیے بار بار اسے موائسچرائز کرنا پڑتا ہے۔
آپ بھی موسم سرما کی وجہ سے خشک اور پھٹے ہونٹ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوں گے، اسی لیے آج ہم آپ کو ایسے آسان اور گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جس پر عمل کرنے کے بعد آپ کے ہونٹ سردیوں میں بھی نرم اور ملائم رہیں گے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں لپ گلوس کا استعمال ہونٹوں کیلئے بہت مفید ہے، لپ گلوس کے استعمال سے بدنما ہونٹ خوشنما ہوجاتے ہیں۔
صاف ستھرے ہموار سطح کے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا کافی آسان ہوتا ہے مگر کٹے پھٹے اور کھردرے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا کافی مشکل کام ہے۔
ایسے ہونٹوں پر لپ اسٹک استعمال کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے ویزلین یا کوئی اور عمدہ سی کریم لگائیں، تقریباً آدھ گھنٹہ بعد اسے کسی کاٹن کے کپڑے یا تولیے سے صاف کردیں اور ہونٹوں کو نم کیے بغیر ان پر لپ اسٹک لگا لیں۔
اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے خشک ہونٹوں پر کوئی عمدہ سی کریم یا گلیسرین لگانی چاہیے۔ یہ عمل کسی بھی موسم میں کیا جا سکتا ہے۔ لپ اسٹک کے استعمال سے ہونٹ عموماً کالے پڑ جاتے ہیں۔
خراب اور گھٹیا قسم کی لپ اسٹک ہونٹوں کی قدرتی رنگت پر اثر انداز ہوتی ہیں، اس صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہفتے میں تقریباً دو دن لپ اسٹک کا استعمال نہ کریں۔ہر شب سونے سے پہلے ہونٹوں پر روغن زیتون کا لگائیں۔
اگر روغن زیتون کے ساتھ عرق لیموں یا ڈائلیوٹ سلفیورک ایسڈ کے تین چار قطرے ملا کر ہر روز رات کو سونے سے پہلے اور لپ اسٹک کا میک اپ اُتارنے کے بعد ہونٹوں پر ملیں تو اس سے آپ کے ہونٹوں کی قدرتی دلکشی اور دل آویزی ہمیشہ برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ ہمیں اپنی خوراک میں شہد کا استعمال ضرور کرنا چاہیے کیونکہ اس میں اینٹی بیکٹیریل خاصیت ہوتی ہے جس سے جلد ترو تازہ رہتی ہے۔
سردیوں میں روزانہ شہد میں لیموں ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے آپ کے ہونٹ خشک نہیں ہوں گے۔
سردیوں میں ہم پانی کی مقدار کم کر دیتے ہیں اور پھر ہمیں یہ شکایت رہتی ہے کہ ہمارے ہونٹ خشک اور پھٹ جاتے ہیں۔
سردی ہو یا گرمی ہمیں دن میں پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے کیونکہ پانی سے جلد بھی ترو تازہ رہتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟