ملائکہ اروڑا، ارجن کپور میں علیحدگی کی خبریں پھر دم توڑ گئیں
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور فلم اسٹار ارجن کپور میں پچھلے کئی ہفتوں سے گردش کرنے والی علیحدگی کی خبریں بالآخر دم توڑ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن دونوں میں علیحدگی کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت […]
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور فلم اسٹار ارجن کپور میں پچھلے کئی ہفتوں سے گردش کرنے والی علیحدگی کی خبریں بالآخر دم توڑ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن دونوں میں علیحدگی کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔
حال ہی میں جوڑے کو ایک ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جس کی ویڈیو انسٹاگرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر وہ خبریں جھوٹ ثابت ہوئیں جن میں ان کا رشتہ ختم ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
ارجن کپور کی سالگرہ پر ملائکہ اروڑا کا معنیٰ خیز پیغام
گزشتہ ماہ ارجن کپور کی سالگرہ کے موقع پر ملائکہ اروڑا کا معنیٰ خیز پیغام وائرل ہوا تھا جس نے دونوں میں علیحدگی کی خبروں کو تقویت دی تھی۔
ملائیکہ اروڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ نوٹ شیئر کیا تھا جس میں زندگی میں قابل اعتماد لوگوں کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ نوٹ میں لکھا تھا ’مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جن پر میں آنکھیں بند کر کے اور پیٹ پیچھے بھروسہ کر سکوں‘۔
مذکورہ پوسٹ ارجن کپور کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی تھی۔
اس سے ایک دن قبل ارجن کپور نے اپنی رہائش گاہ پر سالگرہ کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں فلم اسٹار کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد شریک ہوئے تھے تاہم سب کی نظریں ملائکہ اروڑا کو ڈھونڈتی رہیں۔
ملائکہ اروڑا بالی وڈ اداکار و فلمساز ارباز خان کی سابق اہلیہ ہیں اور پچھلے سات سالوں سے ارجین کپور کی قریبی دوست ہیں۔
گزشتہ سال بالی وڈ اداکارہ نے اپنے قریبی دوست کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی تھی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب، ارجن کپور ’سنگھم اگین‘ کی ریلیز کیلیے تیاری کر رہے ہیں جس میں انہیں منفی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ ’سنگھم‘ فرنچائز کی تیسری پیشکش کے ہدایت کار روہت شیٹی نے اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا۔
’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن، دپیکا پڈوکون، ٹائیگر شراف، رنویر سنگھ اور اکشے کمار سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ یہ فلم یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟