مشتاق احمد کے ساتھ آدھی رات کو ہوٹل میں کیا خوفناک واقعہ پیش آیا؟
سابق کرکٹر مشتاق احمد نے آدھی رات کو ہوٹل میں پیش آنے والے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا ہے جب انھوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے ان سے کسی شرارت کے بارے میں پوچھا جس پر اپنی شرارت کا ذکر کرتے ہوئے […]
سابق کرکٹر مشتاق احمد نے آدھی رات کو ہوٹل میں پیش آنے والے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا ہے جب انھوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے ان سے کسی شرارت کے بارے میں پوچھا جس پر اپنی شرارت کا ذکر کرتے ہوئے مشتاق احمد نے بتایا کہ کسی ٹور کے دوران میں ایک بار رات میں ہوٹل لیٹ آیا تھا، اس وقت مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی تو میں نے ریسپشن سے معین خان کو کال کروائی۔
مشتاق احمد نے بتایا کہ میں نے معین کو کہا کہ مجھے 200 پاؤنڈ چاہئیں، اس پر معین خان نے مجھے کہا کہ یہ کوئی وقت ہے فون کرنے کا، میں سورہا ہوں کل میچ ہے، میں نے انھیں جذباتی کرنے کے لیے کہا کہ دوست تو دوست ہوتا ہے کسی بھی وقت اٹھا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ معین کی حس مزاح بہت اچھی تھی انھوں نے مجھے روم 236 کے بجائے 336 میں بلالیا، اس وقت ہوٹل کے کوریڈور کی لائٹس بند تھیں، میرے دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے آواز آئی کون ہے؟
اس وقت مجھے لگا وہ معین ہے جو انگریز کی آواز میں بات کررہا ہے، تاہم وہ کسی اور کا کمرہ تھا، میں نے معین سمجھ کے اس انگریز کو کہا کہ تم مجھے اپنے انگریزی لہجے سے بیوقوف نہیں بناسکتے۔
جب وہ انگریز باہر آیا اور اس سے میری آنکھیں چار ہوئیں تو میں اتنی تیزی سے لفٹ کی طرف بھاگا کہ اتنی تیزی سے کبھی گیند کی طرف نہیں بھاگا ہوں گا۔
مشتاق احمد نے ایک اور ماضی کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ سعید انور ڈومیسٹک کرکٹ میں ہمارے خلاف کھیل رہے تھے، مجھے پتا تھا کہ میری بولنگ پر وہ ماریں گے تو میں نے انھیں باتوں میں لگایا اور کہا کہ آپ بہت چالاک ہیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ سنگل ڈبل کرنے کے بعد مجھے ماریں گے۔
لیفٹ ہینڈر بیٹر نے مجھ سے پوچھا کہ تمہیں یہ کس طرح پتا لگ گیا، مشتاق کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ذہن میں یہ بات بٹھادی کہ آپ آج مجھے چوکے چھکے نہیں ماریں گے بلکہ سنگل ڈبل کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ میں نے 10 اوورز میں 35 یا 36 رنز دیے اور دوسرے بیٹرز کی دو تین وکٹیں بھی حاصل کیں، شام کو میں نے سعید انور کو کہا کہ یہ ہوتی ہے چالاکی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟