’مس یونیورس پاکستان‘ ایریکا رابن کی کانز فلم فیسٹیول میں انٹری

مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ایریکا رابن نے کانز فلم فیسٹیول میں پہنچ گئیں۔ ایریکا رابن کانز فلم فیسٹیول کی سب سے مقبول فلم ‘دی سبسٹینس’ کے پریمیئر پر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرتصویریں شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک پاکستان کی کانز فیسٹول […]

 0  3
’مس یونیورس پاکستان‘ ایریکا رابن کی کانز فلم فیسٹیول میں انٹری

مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ایریکا رابن نے کانز فلم فیسٹیول میں پہنچ گئیں۔

ایریکا رابن کانز فلم فیسٹیول کی سب سے مقبول فلم ‘دی سبسٹینس’ کے پریمیئر پر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرتصویریں شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک پاکستان کی کانز فیسٹول میں نمائندگی کرنے پر فخرہے۔

مس یونیورس پاکستان نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے کانز فلم فیسٹیول کی سب سے کم عُمر ترین خاتون اور پاکستانی بیوٹی کوئین کے طور پر ریڈ کارپیٹ پر واک کی۔

ایریکا رابن نے کہا کہ میں اپنے گھر سے کانز تک کے سفر میں، اُن تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، مجھے محبت دی اور میرے اوپر بھروسہ کیا۔

واضح رہے کہ ایریکا رابن ایک پاکستانی فیشن ماڈل ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے، وہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتی ہیں۔

ایریکا پاکستان کے کئی مشہور ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، اس فیسٹیول میں انہوں نے پاکستان کے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ گولڈن رنگ کا چمکیلا گاؤن پہنا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow