مردوں کی آنکھیں متاثر کرتی ہیں، یمنیٰ زیدی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ مردوں کی آنکھیں متاثر کرتی ہیں۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ میزبان نے پوچھا کہ زندگی کا یادگار ترین لمحہ بیان […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ مردوں کی آنکھیں متاثر کرتی ہیں۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ زندگی کا یادگار ترین لمحہ بیان کریں۔
یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ دو لمحات ہیں، ایک تو میری اسکول بس چھوٹ گئی تھی تو میرے بابا مجھے لینے آئے تھے اور ساتھ میں ڈھیر ساری چاکلیٹ بھی لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چاکلیٹ ان کے ہاتھ میں دیکھ کر میں بہت خوش ہوگئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں میرے لیے یہ لمحہ بہت یادگار ہے میں نے ایک ہی رات میں دو ایوارڈز حاصل کیے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں یمنیٰ نے کہا کہ اپنے لیے چیزیں خریدوں تو قیمت پوچھتی ہیں لیکن اگر کسی کے لیے تحفہ لے رہی ہوں تو قیمت بھی نہیں پوچھتی۔
یمنیٰ زیدی نے کہا کہ مردوں کی آنکھیں، ناخن، جوتے اور آواز متاثر کرتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ آج کل کے فیشن میں جو فٹ کپڑے آگئے ہیں وہ مجھے ناپسند ہیں اور میں شاپنگ، گھر کی چیزوں میں زیادہ پیسے خرچ کرتی ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟