’’مجھے سلمان خان نے بھی شاباش دی‘‘

کوئٹہ: کراٹے کمبیٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بھارتی اداکار سلمان خان نے بھی شاباش دی تاہم حکومت سپورٹ نہیں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حریف کو کراٹے کمبیٹ لیگ میں شکست دینے والے شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر محکمہ […]

 0  4
’’مجھے سلمان خان نے بھی شاباش دی‘‘

کوئٹہ: کراٹے کمبیٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بھارتی اداکار سلمان خان نے بھی شاباش دی تاہم حکومت سپورٹ نہیں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حریف کو کراٹے کمبیٹ لیگ میں شکست دینے والے شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر محکمہ کھیل و دیگر سرکاری حکام نے شاہ زیب رند کا استقبال کیا، ہفتے کو دبئی میں پاکستانی ایتھلیٹ شاہ زیب رند نے ایک سخت معرکے میں بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ کے خلاف 2-1 سے فتح حاصل کرتے ہوئے چیمیپئن شپ جیتی تھی۔

شاہ زیب رند کا کہنا تھا کہ کراٹے کمبیٹ دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے، جس میں انھوں نے انڈیا کے سپر اسٹار حریف کو ہرایا، انھوں نے کہا ’’میرا حریف انڈیا کا سپر اسٹار تھا، اور فائٹ میں اسے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔‘‘

کراٹے کمبیٹ کے چیمپئن نے کہا ’’مجھے معروف بھارتی اداکار سلمان خان تک نے شاباش دی، لیکن بدقسمتی سے حکومت ہمارے نوجوانوں کو سپورٹ نہیں کر رہی، کمبیٹ لیگ جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔‘‘

انھوں نے کہا میں بلوچستان سے نکل سکتا ہوں تو باقی نوجوان بھی محنت کر کے نکل سکتے ہیں۔ ڈی جی اسپورٹس نے شاہ زیب رند کو کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow