لڑکے کی شادی کی پیشکش پر شریا گھوشال نے کانسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

بھارت کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال کے کانسرٹ میں لڑکے نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی جس پر گلوکارہ نے اپنا کانسرٹ روک دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شریا نے اپنا کانسرٹ روکا ہوا ہے اور اس جوڑے سے بات کرتی نظر آرہی ہیں، ایکس […]

 0  0
لڑکے کی شادی کی پیشکش پر شریا گھوشال نے کانسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

بھارت کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال کے کانسرٹ میں لڑکے نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی جس پر گلوکارہ نے اپنا کانسرٹ روک دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شریا نے اپنا کانسرٹ روکا ہوا ہے اور اس جوڑے سے بات کرتی نظر آرہی ہیں، ایکس پر ایک صارف اوندریلا نے بتایا کہ شریا گھوشال نے اپنا کنسرٹ اس وقت روک دیا جب انھوں نے دیکھا کہ ایک شخص پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے جس پر لکھا تھا، ’شریا تم میری دوسری محبت ہو‘۔

جب شریا گھوشال نے یہ پلے کارڈ دیکھا تو مسکراتے ہوئے کانسرٹ روک دیا، 40 سالہ گلوکارہ نے مذکورہ شخص سے پوچھا کہ ’پھر تمہارا پہلا پیار کون ہے؟‘

کولکتہ سے تعلق رکھنے والے رشی نامی شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ وہ اسے پرپوز کرنا چاہتا ہے، جس پر شریا نے ہنستے ہوئے کہا کہ کیا میں کوئی منتر پڑھ دوں۔

بھارتی گلوکارہ نے اس شخص کا اور اسکی گرل فرینڈ کا نام بھی پوچھا اور پھر اسے تاکید کی کہ ٹھی سے پرپوز کرنا کیوں کہ اسے ہزاروں لوگ دیکھ رہے ہیں۔

رشی نے پھر اپنے گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنی محبوبہ انترا کو پرپوز کیا، جس کے بعد شریا نے انکی رات کو مزید خاص بناتے ہوئے ان کے لیے گانا بھی گایا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow