’لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے‘، یوراج سنگھ نے کس کیلیے کہا؟
کرکٹ میں تاریخ رقم کرنا کسی بھی نئے کرکٹر کا خواب ہوتا ہے لیکن آئی پی ایل میں تاریخ بنانے والے نوجوان کرکٹر کو یوراج سنگھ نے جھاڑ پلا دی۔ بھارت میں جاری آئی پی ایل 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد کے ابھیشک شرما نے 23 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد […]
کرکٹ میں تاریخ رقم کرنا کسی بھی نئے کرکٹر کا خواب ہوتا ہے لیکن آئی پی ایل میں تاریخ بنانے والے نوجوان کرکٹر کو یوراج سنگھ نے جھاڑ پلا دی۔
بھارت میں جاری آئی پی ایل 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد کے ابھیشک شرما نے 23 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ابھیشک شرما نے صرف اپنی ٹیم کو ہی نہیں جتوایا بلکہ وہ آئی پی ایل کی 16 سالہ تاریخ میں تیز ترین ففٹی بنانے والے بیٹر بھی بن گئے جنہوں نے نصف سنچری بنانے کے لیے صرف 16 گیندیں ہی کھیلیں۔
دھواں دھار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے پر ابھیشیک شرما کو امید ہوگی کہ انہیں سراہا جائے گا مگر ان کی تعریف کے بجائے کھنچائی ہوئی وہ بھی کسی اور نہیں بلکہ ان کے آئیڈیل اور مینٹور یوراج سنگھ سے۔
سابق مایہ ناز بھارتی آل راؤنڈر نے ابھیشک شرما کی تعریف کے بعد جن الفاظ سے دھلائی کی وہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔
یوراج سنگھ اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ واہ سر ابھیشیک واہ، شاندار اننگز لیکن کیا اچھی شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے ہو۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ تمہارے لیے خاص جوتا انتظار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ابھیشیک شرما لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ کی گیند پر اونچی شاٹ لگانے کی کوشش میں نمن دِھیر کے ہاتھوں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔
اب اس تبصرے پر ابھیشیک کا دل ٹوٹا یا نئی اننگز میں غلطی نہ دہرانے کا عزم پیدا ہوا۔ اس حوالے سے اب تک نوجوان کرکٹر کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم آپ یوراج سنگھ کی اس رائے پر کیا کہتے ہیں کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟