فواد خان ایک اور بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم کی سیکوئل میں انٹری کیلئے تیار

پاکستان کے ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اداکار فواد خان نے صرف ایک نہیں بلکہ دو بالی ووڈ پروجیکٹس کے لیے سائن کیا ہے، ’فلم فیئر ڈاٹ پی کے‘ کی […]

 0  2
فواد خان ایک اور بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم کی سیکوئل میں انٹری کیلئے تیار

پاکستان کے ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اداکار فواد خان نے صرف ایک نہیں بلکہ دو بالی ووڈ پروجیکٹس کے لیے سائن کیا ہے، ’فلم فیئر ڈاٹ پی کے‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فواد خان بالی ووڈ حسینہ وانی کپور کے ساتھ نئے پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GlitzVision (@glitzvision_usa)

اب بالی ووڈ کی متعدد ویب سائٹس کی جانب سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فواد خان سے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی و ہارر مووی ’بھول بھلیاں 3‘ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان ’بھول بھلیاں 3‘ میں اداکار کارتیک آریان اور اداکارہ ودیا بالن کے ساتھ ایک مختصر کردار ادا کریں گے، فلم ’بھول بھولیا 3‘ 2024 کی دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ اداکار فواد خان سے قبل بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘، ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow