عمر رسیدہ جوڑے نے بیٹے کی لاش کیساتھ 4 دن کیوں گزارے؟
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں جوڑے نے اپنے مردہ بیٹے کی لاش کے ساتھ گھر میں چار دن گزار دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بصارت سے محروم عمر رسیدہ جوڑا 30 سالہ بیٹے کی موت سے بے خبر تھا جس کی وجہ سے لاش 4 دن تک گھر میں گلتی سڑتی رہی۔ […]
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں جوڑے نے اپنے مردہ بیٹے کی لاش کے ساتھ گھر میں چار دن گزار دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بصارت سے محروم عمر رسیدہ جوڑا 30 سالہ بیٹے کی موت سے بے خبر تھا جس کی وجہ سے لاش 4 دن تک گھر میں گلتی سڑتی رہی۔
وہ مزید کچھ دن اور گزار دیتے اگر ان کے پڑوسی گھر سے لاش سڑنے کی بدبو آنے پر اطلاع پولیس کو نہ دیتے۔
پولیس نے بتایا کہ کلووا رمنا ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے جو اپنی بیوی شانتی کماری اور چھوٹے بیٹے پرمود کے ساتھ کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہ رہا ہے۔
پرمود شراب پینے کا عادی تھا جس کے باعث اس کی بیوی اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ الگ رہ رہی ہے۔
پولیس آفیسر سوریہ نائک نے بتایا کہ کلووا رمنا اور شانتی کماری کی عمریں 60 سال سے زیادہ ہیں، انہوں نے بیٹے کو کھانے اور پانی کیلیے آواز دی لیکن سامنے سے کوئی جواب نہیں ملا۔
سوریہ نائک نے بتایا کہ جب پولیس گھر پہنچی تو پرمود کے والدین نیم بے ہوشی کی حالت میں ملے، انہیں فوراً کھانا اور پانی فراہم کیا گیا، جوڑے نے مدد کیلیے آواز دی ہوگی لیکن پڑوسیوں نے نہیں سنی۔
انہوں نے کہا کہ پرمود کی موت شاید چار سے پانچ دن پہلے ہوئی تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
پولیس نے جوڑے کے بڑے بیٹے پردیپ کو واقعے کی اطلاع دی جو دوسرے شہر میں رہتا ہے اور والدین کو اس کے حوالے کر دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟