علی خان نے اقرا عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان نے اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ اداکار علی خان نے اہلیہ چاندنی سیگل کے ساتھ حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ڈراموں اور فلموں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ اداکار نے بتایا کہ وہ […]

 0  3
علی خان نے اقرا عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان نے اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکار علی خان نے اہلیہ چاندنی سیگل کے ساتھ حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ڈراموں اور فلموں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکار نے بتایا کہ وہ بہت سارے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ اقرا عزیز کے ساتھ کام کریں، انہوں نے ان کی اداکاری کی تعریفیں سنی ہیں۔

علی خان نے کہا کہ انہوں نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جن کے ساتھ اداکاری کرکے مزہ آیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان، کاجول کے علاوہ سہانہ خان کے ساتھ بھی اداکاری کرچکے ہیں لیکن انہوں نے کنگ خان کے ساتھ اداکاری کو انجوائے کیا۔

ایک سوال کے جواب میں علی خان نے کترینہ کیف خوبصورت اور پرکشش اداکارہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ اداکاراؤں نے پلاسٹک سرجری کروارکھی ہیں لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow