عامر خان کے بعد کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے نامور اداکار عامر خان اور رنویر سنگھ کے بعد خوبرو اداکارہ کترینہ کیف بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئی ہیں۔ ڈیپ فیک کے ذریعے بنائی گئی ایک ویڈیو اس وقت آن لائن وائرل ہورہی ہے جس میں کترینہ کو فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہ بینا کی […]

 0  4
عامر خان کے بعد کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے نامور اداکار عامر خان اور رنویر سنگھ کے بعد خوبرو اداکارہ کترینہ کیف بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئی ہیں۔

ڈیپ فیک کے ذریعے بنائی گئی ایک ویڈیو اس وقت آن لائن وائرل ہورہی ہے جس میں کترینہ کو فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہ بینا کی ایک کتاب ’ایکسیلینٹ بُک‘ کی تشہیر کر رہی ہیں۔

ویڈیو کیپشن میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کیا گیا ہے کہ یہاں آڈیو میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے صرف وائس اوور کی مدد لی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کترینہ اور سلمان خان کے ویٹرن اداکارہ اور سیاستدان بینا کاک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، جنھوں نے کتاب ’سائلنٹ سینٹینلز آف رانتھمبور‘ تحریر کی تھی۔

اس ویڈیو میں کہے گئے کترینہ کیف کے الفاظ کا اصل پس منظر اور وائرل ویڈیو کے لیے اسے کیسے ایڈٹ کیا گیا ہے اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ سن 2017 میں باربی ڈول اور دبنگ خان نے بینا کاک کی کتاب، سائلنٹ سینٹینلز آف رنتھمبور کی ممبئی میں ہونے والی لانچنگ میں شرکت کی تھی جبکہ سلمان کے والد سلیم خان بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اسی تقریب رونمائی سے لی گئی ایک ویڈیو حال ہی میں کترینہ کے فین پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے روانی کے ساتھ فرانسیسی بولتی نظر آرہی ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ڈیپ فیک ویڈیو واقعی خوفناک بنتے جارہے ہیں!، ایک اور شخص نے پوچھا کہ کیا وہ واقعی فرانسیسی اور عربی بولتی ہیں؟

اس وائرل ویڈیو پر لوگ مختلف کمنٹس کرتے پائے گئے ہیں جبکہ اکثر لوگ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے باعث نالاں اور تشویش میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow