عامر جمال کی اننگز رائیگاں، یونائیٹڈ نے زلمی کو شکست دے دی

پی ایس ایل 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔ عامر جمال […]

 0  1
عامر جمال کی اننگز رائیگاں، یونائیٹڈ نے زلمی کو شکست دے دی

پی ایس ایل 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔

عامر جمال کی 87 رنز کی شاندار اننگ بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکی۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پال واکر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹام کوہلر کیڈ مور 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابتدا میں زلمی کے 18 رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

صائم ایوب 1، کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، محمد حارث بھی ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، رومان رئیس اور حنین شاہ نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کپتان شاداب خان نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، آغا سلمان 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، الیکس ہیلز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کولن منرو 15 رنز بنا کر صائم ایوب کو وکٹ دے بیٹھے، جارڈن کاکس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اعظم خان نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو اور لک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی تیسری اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔

پہلے مرحلے میں پشاور نے اسلام آباد کو 8 رن سے ہرایا تھا، ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور نے 22 میں سے 12 میچ جیتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow