عالمی ریکارڈ کی سنچری بنا کر دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والا پاکستانی
ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں کے مصداق پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ایک پاکستانی نوجوان نے عالمی ریکارڈ کی سنچری بنا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستان با صلاحیت لوگوں سے مالا مال ملک ہے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی میں ایسے ایسے گوہر نایاب ہیں جنہیں جب […]
ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں کے مصداق پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ایک پاکستانی نوجوان نے عالمی ریکارڈ کی سنچری بنا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔
پاکستان با صلاحیت لوگوں سے مالا مال ملک ہے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی میں ایسے ایسے گوہر نایاب ہیں جنہیں جب موقع ملا تو اپنی محنت اور لگن سے ملک کا نام روشن کیا اور اپنی صلاحیتوں کا دنیا سے لوہا منوایا اور یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔
ایسا ہی ایک پاکستانی نوجوان خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کا عرفان محسود ہے جس نے صرف 8 سال کے مختصر عرصے میں دو، چار یا دس، بیس نہیں بلکہ عالمی ریکارڈز کی سنچری مکمل کر کے قوم کا دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
عرفان محسود عالمی ریکارڈز کی سب سے مستند کتاب گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے 100 کارنامے رجسٹرڈ کرانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کی، اٹلی کے مارسیلو نے پاؤں کی انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو عرفان محسود نے توڑ دیا اور پاؤں کی انگلی سے 63 کلو وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
عرفان محسود نے اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، اسپین، اٹلی، لبنان، مصر و دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے ریکارڈز شامل ہیں۔
صرف عرفان محسود ہی نہیں ان کے 16 شاگرد بھی گینز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے عرفان محسود کو 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی سے نوازا گیا تھا۔
عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب زیادہ 46 ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بنائے ہیں جب کہ 100 پاؤنڈ، 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ سب سے زیادہ ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
وہ مارشل پش اپس، جمپنگ جیکس، اسٹیپ اپس، نی اور ایلبو اسٹرائکس، ہائی اور اسٹار جمپس کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟