عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

فوٹو شوٹنگ کے دوران عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، مذکورہ واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ اداکارہ عائزہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو غالباً اداکارہ کی نئی فوٹو […]

 0  2
عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

فوٹو شوٹنگ کے دوران عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، مذکورہ واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اداکارہ عائزہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو غالباً اداکارہ کی نئی فوٹو شوٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان گھوڑے کے ساتھ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جیسے اداکارہ کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے وہ زور سے چیخ کر پیچھے ہٹتی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم میں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

واضح رہے کہ عائزہ خان سے اس سے قبل ڈرامہ ‘’جانِ جہاں‘ میں بھی وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow