طیارے میں کسے ڈرایا تھا؟ نبیل ظفر نے بتادیا
معروف اداکار و ہدایت کار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے دوست طیارے میں پہلی بار سفر کررہے تھے تو انہیں ڈرا دیا تھا۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ود ’ایاز سموں‘ میں اداکار نبیل ظفر نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں مختلف […]
معروف اداکار و ہدایت کار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے دوست طیارے میں پہلی بار سفر کررہے تھے تو انہیں ڈرا دیا تھا۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ود ’ایاز سموں‘ میں اداکار نبیل ظفر نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے میں ہمیں سیٹ نہیں ملی تھیں تو ہم بزنس کلاس میں سفر کررہے تھے اس دوران دوست کو ڈرایا کہ دیکھ لینا یہاں پر کھانا کافی مہنگا ہوتا ہے۔
نام بتانے کے اصرار پر نبیل ظفر نے کہا کہ ان کا شوبز سے ہی تعلق ہے، دبئی کی فلائٹ تھی جب ہمارا کھانا آگیا تو وہ دوست سمجھ گیا کہ ہم مذاق کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پھر اس نے کہا کہ کھانا منگواؤ مجھے بھی بہت بھوک لگ رہی ہے۔
نبیل ظفر نے بتایا کہ حنا دلپذیر سے دوستی تھی ان سے کہا کہ ڈرامے میں میری والدہ کا کردار کریں گی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی تھی اور شروع میں انہیں ایک قسط کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔
میزبان نے پوچھا کہ پہلے دن سے ہی مومو کا گیٹ اپ یہی تھا یا اس میں تبدیلی کی گئی؟
اداکار نے بتایا کہ شروع سے یہی گیٹ اپ تھا جب حنا دلپذیر نے کہا کہ مجھے چشمہ دے دیں تو اس کے لیے میں اور رانا گئے تھے، ان کے کردار کے لیے موٹا چشمہ لیا گیا جس میں آنکھ موٹی نظر آئے۔
نبیل ظفر نے بتایا کہ چشمہ بن گیا تو وہ مزاحیہ تو لگ رہا تھا لیکن میں نے کہا کہ ٹرائی کرلیتے ہیں جب حنا کو چشمہ دیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اچھا تو ہے لیکن میں چلوں گی کیسے؟
انہوں نے بتایا کہ میں نے حنا سے کہا کہ چشمہ لگالو جیسے ہی شوٹنگ ختم ہو تو اتار لینا۔
اداکار نے بتایا کہ ایک قسط کرنے کے بعد حنا نے کہا کہ اتنی اچھی کاسٹ ہے مجھے بھی اس میں مستقل شامل کرلیں پھر اسکرپٹ میں تبدیلی کرکے انہیں شامل کیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟