طلاق کی بڑھتی وجہ خواتین کا بے صبر اور خود مختار ہونا ہے، سعدیہ فیصل
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی صاحبزادی و اداکارہ سعدیہ فیصل کا کہنا ہے کہ معاشرے میں طلاق کی بڑھتی وجہ خواتین کا بے صبر اور خود مختار ہونا ہے۔ اداکارہ سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے طلاق کی بڑھتی شرح ودیگر موضوعات پر اپنی رائے […]
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی صاحبزادی و اداکارہ سعدیہ فیصل کا کہنا ہے کہ معاشرے میں طلاق کی بڑھتی وجہ خواتین کا بے صبر اور خود مختار ہونا ہے۔
اداکارہ سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے طلاق کی بڑھتی شرح ودیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی لڑکا اور لڑکی کے درمیان نہیں ہوتی بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے، ہم انگریز نہیں ہیں، ہمارے معاشرے میں لڑکا لڑکی بعد میں اور دو خاندان آپس میں پہلے ملتے ہیں۔
سعدیہ فیصل نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب خواتین زیادہ خود کفیل اور بے صبر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے شادیاں اب جلدی ختم ہوجاتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں اب لڑکیوں سے برداشت ختم ہوگئی ہے، لڑکیاں جب زیادہ کماتی ہیں تو ان میں خود مختاری کے سبب برداشت ختم ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلم کی تو کہا گیا کہ مجھے والدہ کی وجہ سے انڈسٹری میں کام مل رہا ہے مگر ایسا نہیں ہے، جب آپ میں صلاحیتیں ہی نہیں ہوں گی تو آپ انڈسٹری میں کام نہیں کرسکتے اور نہ آپ کو کام کی آفرز آتی ہیں۔
سعدیہ فیصل نے مزید کہا کہ میری والدہ کو آج تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا، انہیں ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟