صنم بلوچ نے طویل عرصے بعد انسٹا گرام پر جلوے بکھیر دیئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم بلوچ کی کئی ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنی چند تصاویر مداحوں کے لئے شیئر کیں۔ صنم بلوچ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ کسی گہری سوچ میں گم سم دکھائی دے رہی ہیں۔ View this […]

 0  1
صنم بلوچ نے طویل عرصے بعد انسٹا گرام پر جلوے بکھیر دیئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم بلوچ کی کئی ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنی چند تصاویر مداحوں کے لئے شیئر کیں۔

صنم بلوچ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ کسی گہری سوچ میں گم سم دکھائی دے رہی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں معروف اداکارہ نے لال رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں تحریر کیا ”Lost in the blur Found in the moment“۔۔

معروف اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، جبکہ ان کے بعض چاہنے والوں کی جانب سے ان سے انڈسٹری میں واپس آنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

بابا صدیقی کے قتل کے لئے ملزمان کو کتنی رقم ملی تھی؟ اہم انکشاف

واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے اپریل 2018 میں شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، طلاق کے بعد انہیں ڈراموں میں شاذو نادر ہی دیکھا گیا۔

اداکارہ نے اگست 2020 میں بتایا کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے اور وہ ایک بیٹی کی والدہ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow