شوہر کے ’پاپڑ‘ بھولنے پر بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی

بھارت میں شوہر کے پاپڑ لانا بھول جانے پر بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر آگرہ میں خاتون مبینہ طور پر شوہر کو چھوڑ کر اس لیے چلی گئی جب وہ پاپڑ کا پیکٹ لانا بھول گیا تھا۔ خاتون پاپڑ کھانے کی عادی تھی اور شوہر سے […]

 0  5
شوہر کے ’پاپڑ‘ بھولنے پر بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی

بھارت میں شوہر کے پاپڑ لانا بھول جانے پر بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر آگرہ میں خاتون مبینہ طور پر شوہر کو چھوڑ کر اس لیے چلی گئی جب وہ پاپڑ کا پیکٹ لانا بھول گیا تھا۔

خاتون پاپڑ کھانے کی عادی تھی اور شوہر سے روزانہ ایک پیکٹ لانے کا مطالبہ کرتی تھی۔

تاہم وہ ایک روز گھر چھوڑ کر چلی گئی جب شوہر دفتر سے واپسی پر پاپڑ لانا بھول گیا اور خاتون ڈیڑھ ماہ سے میکے میں مقیم ہے۔

بعدازاں دونوں نے پولیس سے رجوع کیا جہاں خاتون نے شوہر پر جسمانی استحصال کا الزام لگایا اور کہا کہ اس نے اسی وجہ سے اپنا گھر چھوڑا ہے۔

شوہر نے بیوی کی طرف سے روزانہ پاپڑ کی مانگ کی شکایت کی، کیس کو فیملی کاؤنسلنگ سینٹر بھیجا گیا جہاں ان کی کاؤنسلنگ کی گئی اور ایک اور سیشن کے لیے ان کو بلوایا گیا ہے۔

کونسلر نے کہا کہ اس نے پاپڑ سے خاتون کی حد سے زیادہ پسندیدگی کو نوٹ کیا جو ان کے جھگڑے کی وجہ معلوم ہوتی ہے۔

جوڑے کی شادی 2023 میں ہوئی تھی اور بیوی دفتر سے واپس آنے پر روزانہ اپنے شوہر سے 5 روپے مالیت کا پاپڑ کا پیکٹ مانگتی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow