شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟ انمول بلوچ نے بتادیا
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک موقع پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اداکارہ انمول بلوچ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب پہلے […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک موقع پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
اداکارہ انمول بلوچ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب پہلے پروجیکٹ کی شوٹنگ کررہی تھی تو ڈائریکٹر نے کہا کہ آپ کا چہرہ اچھا ہے لیکن آپ کو اداکاری نہیں آتی، وہ میرا پہلا ڈرامہ تھا تو مجھے اداکاری نہیں آتی تھی اور میں سیکھ رہی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایکٹنگ کلاسز نہیں لی تھیں اور نہ ہی میرا مرکزی کردار تھا، ڈائریکٹر ایک مرتبہ تو بہت ہی غصے میں آگئے تھے اس دن گھر آکر خود سے کہا کہ یہ مجھ سے نہیں ہوگا اور میں انڈسٹری چھوڑ دیتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب ڈائریکٹر نے ڈانٹا تو گھر آکر بہت روئی تھی، سوچا کہ وہ کیوں ایسا بول رہے ہیں پھر کہا کہ وہ صحیح کہہ رہے ہوں گے میں اچھی اداکاری نہیں کررہی ہوں گی۔
انمول بلوچ نے بتایا کہ لیکن اگلے روز صبح اٹھی تو میں اداکاری کرنے کے لیے تیار تھی، خود سے کہا کہ کوئی بات نہیں اور محنت کروں گی، اچھا کردار ادا کروں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم گرتے ہیں تو ہمیں سنبھالنے کے لیے کسی اور سے زیادہ ہمیں اپنی ضرورت پڑتی ہے، جب انسان خود کو سنبھالنا سیکھ جاتا ہے تو وہ جتنی بار بھی گرے دوبارہ اٹھ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ انمول بلوچ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟