شروتی ہاسن نے نجی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کمل ہاسن کی صاحبزادی اداکارہ شروتی ہاسن بغیر اپ ڈیٹ 4 گھنٹے کی تاخیر پر نجی ایئرلائن پر آگ بگولہ ہوگئیں۔ شروتی ہاسن نے بھارتی نجی ایئرلائن ’انڈی گو‘ کی فلائٹ 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسے آڑے ہاتھوں […]
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کمل ہاسن کی صاحبزادی اداکارہ شروتی ہاسن بغیر اپ ڈیٹ 4 گھنٹے کی تاخیر پر نجی ایئرلائن پر آگ بگولہ ہوگئیں۔
شروتی ہاسن نے بھارتی نجی ایئرلائن ’انڈی گو‘ کی فلائٹ 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ کا غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایئرلائن کو فلائٹ میں تاخیر سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کرنا چاہیے تھا، اس کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا تھا، میں اور دیگر مسافر 4 گھنٹے ایئرپورٹ میں پھنسے رہے۔
اُن کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں عام طور پر شکایت کرنے والی نہیں ہوں لیکن آج ایئرلائن نے لوگوں میں افراتفری پیدا کردی، ہم 4 گھنٹے سے بغیر کسی معلومات کے ایئرپورٹ پر تکلیف میں مبتلا رہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ کو آگے پھیلایا تو ایئرلائن کو اپنی کسٹمر سروس کی مدد حاصل کرنا پڑی۔
اداکارہ کی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ایئرلائن نے لکھا کہ ممبئی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے آپریٹنگ ہوائی جہاز کی آمد متاثر ہورہی ہے۔
بھارتی نجی ایئرلائن نے مزید کہا کہ محترمہ شروتی، ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ انتظار اگر بڑھ جائے تو کتنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے، ہمیں فلائٹ میں تاخیر سے پہنچنے والی تکلیف پر دلی افسوس ہے۔
والدین نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر کیا کہا؟ نوازالدین صدیقی نے بتادیا
ایئرلائن کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایئرپورٹ پر موجود صارفین کی مدد کی جائے گی اور ان کے آرام کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سمجھ گئی ہوں گی کہ جو کچھ ہوا وہ ہمارے قابو سے باہر ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟