شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں؟

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان راہیں جدا کرنے کی افواہیں شرگرم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے جس کے بعد دونوں کی علیحدگی کی افواہیں […]

 0  18

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان راہیں جدا کرنے کی افواہیں شرگرم ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے جس کے بعد دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں۔

شردھا کپور نے نہ صرف راہول بلکہ اپنی بہن، اپنی پروڈکشن اور کتے کے پیج کو بھی ان فالو کر دیا ہے، تاہم اس کے بعد بھی راہول مودی شردھا کو فالو کر رہے ہیں، ان خبروں پر ابھی تک جوڑے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔

ان قیاس آرائیوں کے درمیان اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے ہلچل مچا دی ہے، ان تصاویر میں شردھا کپور سرخ رنگ کی ساڑھی پہنے شاندار نظر آ رہی ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے 3 ہارٹ ایموجیز شیئر کیے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کی شادی سے متعلق گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا تھا۔

صحافی کے سوال پر بھارتی اداکارہ نے تصدیق یا تردید کرنے کے بجائے انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے فلمی کردار کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں استری ہوں، مجھے جب دلہن بننا ہوگا میں بن جاؤ گی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

یاد رہے کہ شردھا نے حال ہی میں راہول مودی سے متعلق مداحوں کو اپنے تعلقات کی خبر دی تھی، انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر راہول مودی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

 تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شردھا نے لکھا تھا کہ دل رکھ لے یار، نیند تو واپس کردے یار۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کئی ایموجیز شامل کیے، جن میں ایک ہنسنے والا ایموجی اور ایک ہارٹ ایموجی شامل تھا۔

اداکارہ کی جانب سے اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کو لگا کہ اداکارہ کو بالآخر محبت مل ہی گئی ہے لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اب بھی رشتہ میں ہیں یا انہوں نے اسے ختم کر دیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow