شاہ رخ، سلمان، عامر اور اجے دیوگن کا مستقبل کیا ہوگا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور اجے دیوگن کے مستقبل سے متعلق نامور فلمساز بونی کپور نے پیشگوئی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی سُپر اسٹار باکس آفس پر کامیابی کو یقینی نہیں بنا سکتا، سُپر اسٹار […]

 0  6
شاہ رخ، سلمان، عامر اور اجے دیوگن کا مستقبل کیا ہوگا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور اجے دیوگن کے مستقبل سے متعلق نامور فلمساز بونی کپور نے پیشگوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی سُپر اسٹار باکس آفس پر کامیابی کو یقینی نہیں بنا سکتا، سُپر اسٹار صرف فلم کے ممکنہ کاروبار کی یقین دہانی کروا سکتا ہے، باقی سب کی کہانی پر منحصر ہوتا ہے۔

بونی کپور نے کہا کہ فلم میں جتنا بڑا اسٹار ہوگا اس میں خطرے کا امکان کم رہے گا، کئی چیزیں ہیں جو تھیٹریکل نہیں ہیں جیسے او ٹی ٹی، سیٹلائٹ اور آڈیو، یہ چیزیں باکس آفس پر منحصر نہیں ہیں۔

نامور فلمساز نے کہا کہ اجے دیوگن انڈسٹری میں بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، وہ 80 سال کی عمر میں بھی میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرح ایک بڑا نام ہوں گے۔

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ایسے اداکار ہیں جو طویل کیریئر سے لطف اندوز ہوں گے لیکن ان میں اجے دیوگن نمایاں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر طرح کی فلمیں کی ہیں۔

بونی کپور نے کہا کہ اجے دیوگن اپنے آپ کو کسی بھی کردار میں ڈھال سکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow