شاہ رخ خان نے میرے کردار کو ہُو بہُو نقل کیا، توقیر ناصر
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ایک فلم میں ان کے کردار کو ہو بہو نقل کیا تھا۔ یہ بات انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی فلم […]
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ایک فلم میں ان کے کردار کو ہو بہو نقل کیا تھا۔
یہ بات انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی فلم کی پیشکش کی گئی جسے میں نے مسترد کردیا۔
ایک سوال کے جواب میں توقیر ناصر نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ہمیشہ میرے کام کی تعریف کی ہے، جبکہ انہوں نے کئی بار مختلف لوگوں کے ذریعے اپنا سلام اور تعریفی پیغامات بھی بھیجے ہیں۔’
کنگ خان کے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستانی سینئر اداکار نے بتایا کہ بالی وڈ فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا’ میں شاہ رخ خان نے میری ایک ڈرامہ سیریل ’پرواز’ کے مکمل کردار کو ہوبہو فلم میں نقل کیا تھا’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس بات کو سراہتا ہوں لیکن انہیں اس بات کا کریڈٹ فلم ساز کرن جوہر کو دینا چاہیے تھا۔’
بھارتی فلموں کی پیشکش سے متعلق ایک سوال پر توقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ مجھے بھارتی ہدایت کار ’ساون کمار تک’ کی جانب سے بالواسطہ طور پر ایک فلم کی آفر ہوئی جو کہ میں نے رد کردی تھی۔
اس انکار کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ساون کمار تک’کی یہ آفر ’زنگار’ کی کہانی سے متاثر تھی جس میں اداکارہ مادھوری کو کاسٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے میں نے انکار کیا۔
واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار توقیر ناصر کو پی کے ایل آئی اسپتال لاہور کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی جگر اور گردے کے مریضوں کیلئے علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟