’سیفی بھائی کیساتھ کافی کھیلا ہوں، نئی ورائٹی پر کام کررہا ہوں‘

کراچی: پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ سیفی بھائی کے ساتھ کافی کھیلا ہوں اب کچھ اور ورائٹی پر کام کررہا ہوں۔ پی ایس ایل 19 کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آخری گیند پر 5 وکٹوں سے شکست […]

 0  1
’سیفی بھائی کیساتھ کافی کھیلا ہوں، نئی ورائٹی پر کام کررہا ہوں‘

کراچی: پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ سیفی بھائی کے ساتھ کافی کھیلا ہوں اب کچھ اور ورائٹی پر کام کررہا ہوں۔

پی ایس ایل 19 کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آخری گیند پر 5 وکٹوں سے شکست دے دی، کوئٹہ نے 166 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

اسپنر ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں اور کیرون پولارڈ، شعیب ملک اور حسن علی کی وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ شروع میں وکٹ سے زیادہ مدد نہیں ملی تھی، ملتان کے مقابلے میں یہاں زیادہ مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجری سے ابھی واپس آیا ہوں ٹیم کا ماحول اچھا ہے، مورکل کے ساتھ ان سوئنگ پر کام کیا تھا۔

ابرار احمد نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے کچھ موقع ملے، ان کی پلاننگ تھی کہ ایک ہی اسپنر کھیلے گا، ہدف ہے نئی گیند سے بھی آؤٹ کرکے دوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow