سہواگ کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر چل پڑا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ کے بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر چل پڑے اور کرکٹ میں انٹری دے دی۔ بھارتی کرکٹ کی تاریخ سابق اوپنر وریندر سہواگ کے بغیر ادھوری ہے جن کی جارحانہ بلے بازی مشہور ہے۔ سہواگ نے برسوں قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ […]

 0  1
سہواگ کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر چل پڑا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ کے بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر چل پڑے اور کرکٹ میں انٹری دے دی۔

بھارتی کرکٹ کی تاریخ سابق اوپنر وریندر سہواگ کے بغیر ادھوری ہے جن کی جارحانہ بلے بازی مشہور ہے۔ سہواگ نے برسوں قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اب ان کے بیٹے آریاویر نے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف کرکٹ کے میدان میں انٹری دے دی ہے بلکہ والد کی طرح اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار اننگ کھیلی ہے۔

سہواگ کے بیٹے آریاویر نے حال ہی میں ونو مانکڈ ٹرافی میں دہلی انڈر 19 ٹیم کے لیے ٹیبیو کیا اور گزشتہ دنوں منی پور کے خلاف میچ میں دھماکا خیز اننگ کھیل کر اپنے شاندار مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔

آریاویر اگرچہ نصف سنچری بنانے سے محروم رہے تاہم ان کی کپتان پرناؤ پنت کے ہمراہ 100 رنز کی پارٹنر شپ اور 6 چوکے اور ایک چھکے سے سجی 49 رنز کی اننگ نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

سہواگ کے بیٹے نے اس سے قبل گزشتہ سال بی سی سی آئی انڈر 16 ڈومیسٹک ٹورنامنٹ بھی کھیلا تھا۔ جہاں انہوں نے وجے مرچنٹ ٹرافی 2023 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

حالیہ شاندار کارکردگی کے بعد آریاویر کے لیے بھی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ راہل ڈریوڈ کے بیٹے کی طرح بھارت کی انڈر 19 ٹیم میں منتخب کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹ اور ٹیم انڈیا کے کوچ رہ چکے راہل دراوڈ کے بیٹے سَمت دراوڈ نے بھی کرناٹک کی مہاراجا لیگ میں ڈیبیو کرکے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد سمیت کو بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔

اب سہواگ کی بھی خواہش ہوگی کہ ان کے بیٹے بھارت کی انڈر 19 کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں تاکہ وہاں شاندار کھیل پیش کر کے سینئر ٹیم میں قدم رکھ سکیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow