سُرمائی مچھلی : موسم سرما کی غذائیت سے بھرپور سوغات

غذائیت کے اعتبار سے مچھلی انسانی جسم کیلئے بےحد مفید ہے موسم سرما میں اسے ہفتے میں ایک بار لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تاکہ آپ ہر قسم کے موسمی اثرت اور خصوصاً چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرسکیں۔ مچھلی میں سب سے زیادہ پروٹین پایا جاتا ہے جو ہڈیوں اور دل […]

 0  1

غذائیت کے اعتبار سے مچھلی انسانی جسم کیلئے بےحد مفید ہے موسم سرما میں اسے ہفتے میں ایک بار لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تاکہ آپ ہر قسم کے موسمی اثرت اور خصوصاً چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرسکیں۔

مچھلی میں سب سے زیادہ پروٹین پایا جاتا ہے جو ہڈیوں اور دل کو صحت مند بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ان ہی مچھلیوں میں ایک نام سُرمائی مچھلی ہے جسے انگریزی میں کنگ فِش کہا جاتا ہے  یہ مچھلی غذائیت اور ہلکے ذائقے کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے اور اپنی مثال آپ ہے۔

سُرمائی مچھلی سے صحت کے لیے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور یہ مچھلی متوازن خوراک میں ایک قیمتی اور اضافہ ہے۔

سُرمائی مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز (خاص طور پر ای پی اے اور ڈی ایچ اے) کا شاندار ذریعہ ہے، جو دل کی صحت، دماغی افعال، اور سوزش کم کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں، اس کے علاوہ آپ ہر قسم کے موسمی اثرت سے محفوظ اور خصوصاً چہرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔

Kingfish

یہ طریقہ کار فیٹی ایسڈز ٹرائی گلیسرائیڈز کو کم کرنے، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ سُرمائی مچھلی دماغ کی نشوونما اور کارکردگی کے لیے اہم ہے، جس سے یادداشت، ذہنی صلاحیت، اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔

ایک کم چکنائی والے پروٹین کے ذریعے سُرمائی مچھلی عضلات کی افزائش میں معاون ہوتی ہے۔ یہ وٹامن بی 12 سے بھرپور ہے، جو اعصابی نظام کی کارکردگی اور سرخ خون کے خلیات بنانے کے لیے ضروری ہے۔

سُرمائی مچھلی میں سیلینیم، جو ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے، خلیات کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھتا ہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

اس کے علاوہ پوٹاشیم، جو سُرمائی مچھلی میں موجود ایک اور اہم غذائیت ہے، بلڈ پریشر اور دل کے افعال کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ان بنیادی فوائد کے علاوہ، کنگ فش سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، جو گٹھیا اور سوزشی آنتوں کی بیماری مبتلا افراد کے لیے مفید ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ فیٹی ایسڈز جلد کی صحت کو بہتر بنانے اور عمر سے متعلقہ میکیولر ڈی جینریشن کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں۔

تاہم سُرمائی مچھلی کھاتے وقت مرکری مواد کا خیال رکھنا ضروری ہے، بڑی مچھلیاں، جیسا کہ سُرمائی مچھلی وقت کے ساتھ مرکری کو جمع کر سکتی ہیں۔ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے چھوٹی سُرمائی مچھلی کا انتخاب کریں اور اس کا استعمال محدود رکھیں۔ خاص طور پر حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں اور چھوٹے بچوں کو احتیاط برتنی چاہیے۔

سُرمائی مچھلی کو متوازن خوراک میں شامل کرکے آپ اس کے بے شمار صحت بخش فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور بیماری سے منسلک موسمی خطرات کو بھی کم کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اصلی سرمائی مچھلی کی پہچان اور مکمل معلومات

سرمائی کے نام پر مچھلی فروش کئی سستی نسل کی مچھلیاں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں جن میں گھوڑ، ٹونا، سارم اور اسپینش میکرل شامل ہیں۔ مچھلی فروش اکثر دھوکا دینے کے لیے دوسری مچھلیوں جیسا کہ سارم کو ’سارم سرمائی‘ اور ٹونا کو ’ٹونا سرمائی‘ یا کسی اور مچھلی کے نام کے ساتھ سرمائی لگا کر بیچتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow