سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا منفرد دعوت نامہ لیک ہوگیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کے جشن کا منفرد آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اب شادی سے […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کے جشن کا منفرد آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اب شادی سے دس دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہوگیا ہے۔
ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام آتا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے سات سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔
Sonakshi & Zaheer, wedding confirmed on June 23!
byu/FleaBird_ inBollyBlindsNGossip
اس منفرد آڈیو دعوت نامے میں سوناکشی سنہا اور ظہیر کی آواز سنی جا سکتی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ ’میرے جاسوس دوستوں اور فیملی میمبرز جو اس پیج تک رسائی حاصل کرسکے ہیں ان کو ہماری طرف سے ہائے۔
سوناکسی مزید کہتی ہیں کہ گزشتہ سات سالوں سے ہم ایک ساتھ ہیں اور اس دوران ہمارے پیار اور خوشی نے ہمیں یہ فیصلہ لینے کے قابل بنا دیا ہے کہ اب ہم ریومرڈ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ سے آفیشل اہلیہ اور خاوند بننے جارہے ہیں۔
کیا سوناکشی کی فیملی ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے؟
سناکشی اور ظہیر نے کہا کہ ’ ہماری یہ خوشی آپ سب کی شرکت کے بغیر نامکمل ہوگی اس لیے 23 جون کو آپ کی جو بھی مصروفیت ہے اس کو چھوڑ کر ہماری خوشی کا حصہ بنیں اور ہمارے ساتھ پارٹی کریں‘۔
وائرل ہونے والے اس ڈیجیٹل دعوت نامے پر شادی کی تاریخ 23 جون لکھی ہے جبکہ مقام باسٹین ریسٹورنٹ درج ہے، ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’ افواہیں سچ نکلیں‘ جبکہ ڈریس کوڈ فارمل اور فیسٹو لکھنے کے بعد سرخ رنگ کا لباس پہننے سے منع کیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟