سنجے دت نے ’ویلکم 3‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر فلم سے راہیں جدا کر لیں

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سنجے دت نے کامیڈی سے بھرپور ویلکم فرنچائز کی تیسری پیشکش ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا شدت سے انتطار کیا جا رہا ہے جس میں بڑی کاسٹ ایک ہی پردے پر نظر آئے گی۔ […]

 0  3
سنجے دت نے ’ویلکم 3‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر فلم سے راہیں جدا کر لیں

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سنجے دت نے کامیڈی سے بھرپور ویلکم فرنچائز کی تیسری پیشکش ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا شدت سے انتطار کیا جا رہا ہے جس میں بڑی کاسٹ ایک ہی پردے پر نظر آئے گی۔ سنجے دت بھی فلم کا حصہ تھے لیکن اب وہ اس سے الگ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سنجے دت نے اپنے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ کے مسائل کی وجہ سے فلم چھوڑی اور اس بارے میں اکشے کمار کو بھی آگاہ کیا جو فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

سنجے دت کو لگتا ہے کہ ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی عکس بندی کسی منصوبہ بندی کے بغیر کی جا رہی ہے جبکہ اسکرپٹ میں بھی متعدد بار تبدیلیاں کی گئیں، اس کی وجہ سے اداکار کا شیڈول متاثر ہوا اور وہ الگ ہوئے۔

بالی وڈ سُپر اسٹار پہلے ہی 15 دنوں کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں جس کی وجہ سے اب فلمساز پریشان ہیں کہ آگے کیا ہوگا؟ سنجے دت نے پہلے شیڈول میں مضحکہ خیز سینز کی عکس بندی میں حصہ لیا۔

سنجے دت کے بعد اب فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، دیشا پٹانی، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، جیکلین فرنانڈیز، پریش راول، ارشد وارثی، جانی لیور، راجپال یادیو، تشار کپور، شریاس تلپڑے، کرشنا ابھیشیک اور دیگر شامل ہیں۔

2007 میں انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپرہٹ فلم ’ویلکم‘ میں نانا پاٹیکر نے (اُدے شیٹی) جبکہ اداکار انیل کپور نے (مجنوں بھائی) کا کردار نبھایا تھا۔

ان کرداروں کے ڈائیلاگز آج بھی لوگوں کو یاد ہیں اور اکثر میمز کا حصہ بھی رہتے ہیں۔ دونوں نے ویلکم فرنچائز کی دوسری قسط میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم تیسری قسط میں دونوں شامل نہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow