سلمان خان کے گھر کے باہر کھڑے ہونے اور سیلفی لینے پر پابندی عائد
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر ان کے گھر کے باہر کھڑے ہونے اور سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، لارنس بشنوئی گینگ نے فیس بک پوسٹ میں […]
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر ان کے گھر کے باہر کھڑے ہونے اور سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، لارنس بشنوئی گینگ نے فیس بک پوسٹ میں واقعے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔
ایسے میں سلمان خان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے کیونکہ حکام کو ان کی جان کو بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔
اب حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گلیکسی اپارٹمنٹ کو سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے اور مداحوں کی ان کے گھر کے باہر کھڑے ہونے یا سیلفی لینے پر پابندی ہوگی۔
سلمان خان کے گھر کے باہر پولیس کانسٹیبل تعینات ہیں اور مداحوں کو ان کے گھر کے باہر رکنے اور سیلفی لینے یا ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جیسا کہ وہ پہلے کرتے تھے۔
مداحوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ میڈیا پروفیشنلز کو اداکار کے گھر کے باہر شوٹنگ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمارت کے باہر نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے تمام ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں اور بالی ووڈ سے اپنے ساتھیوں سے درخواست کی ہے وہ ان سے کچھ دنوں تک نہ ملیں۔
بابا صدیقی کے قتل کے بعد سنجے دت، شلپا شیٹی اور راج کندرا جیسی مشہور شخصیات اہلخانہ سے عیادت کے لیے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال پہنچے تھے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟