سلمان خان نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے مداح کیساتھ کیا کیا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ مداح پر غصہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان اور عامر خان کے […]

 0  4
سلمان خان نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے مداح کیساتھ کیا کیا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ مداح پر غصہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ طویل عرصے بعد رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی تازہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ایئرپورٹ موجود ہیں۔ اس دوران ایک مداح قریب آ کر سُپر اسٹار کے ساتھ اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

سلمان خان نے مداح کی خوشی کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے ڈانٹ دیا اور ریکارڈنگ بند کرنے کی ہدایت کی۔ ان کی سکیورٹی ٹیم نے نوجوان سے زبردستی ریکارڈنگ بند کروانے کی کوشش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amol Bilari (@amolbilari)

ویڈیو میں سُپر اسٹار کو ’اپنا فون بند کرو‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار کی ہدایت پر رضاکارانہ طور پر ریکارڈ بند کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow