سلمان خان بگ باس میں ’گدھے‘ کو لاکر مشکل میں آگئے
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان متنازع رئیلٹی شو ’بگ باس 18‘ میں ’گدھے‘ کو بطور امیدوار پیش کرکے مشکل میں آگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 18 کے میزبان اور سپر اسٹار سلمان خان پر اس وقت جانوروں کے حقوق کے ارکان نے شدید تنقید کی جب اداکار نے شو میں گدھے […]
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان متنازع رئیلٹی شو ’بگ باس 18‘ میں ’گدھے‘ کو بطور امیدوار پیش کرکے مشکل میں آگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 18 کے میزبان اور سپر اسٹار سلمان خان پر اس وقت جانوروں کے حقوق کے ارکان نے شدید تنقید کی جب اداکار نے شو میں گدھے کو بطور امیدوار پیش کردیا۔
متنازع رئیلٹی شو میں گزشتہ روز 19ویں امیدوار کے طور پر گدھے کی انٹری ہوئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے تھے۔
بگ باس کے میکرز کی گدھے کا نام بھی ’گدھراج‘ رکھا جس کے بعد سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پی ای ٹی اے نے سلمان خان اور شو کے میکرز کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انٹرٹینمنٹ شو کے دوران جانوروں کا استعمال نہ کیا جائے۔
پی ای ٹی اے کے وکیل شوریا اگروال نے سلمان خان کے نام خط لکھا اور کہا کہ لوگ بگ باس 18 میں گدھے کو گھر میں رکھنے پر پریشان تھے۔
اگروال نے خط میں لکھا کہ ہمیں عوام کی شکایات کا سامنا ہے جو بگ باس کے گھر میں گدھے کو رکھنے پر غصے میں ہیں اور ان کے خدشات درست ہیں، اسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے سلمان خان سے مطالبہ کیا کہ وہ گدھے کو پیٹا انڈیا کے حوالے کرنے کے لیے شو کے میزبان کے طور پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
پیٹا رکن نے کہا کہ بگ باس 18 کے سیٹ پر جانور کا استعمال کوئی ہنسنے والی بات نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟