سری لنکن کپتان چماری ایشیا کپ ٹرافی لےکر ماں کے قدموں میں بیٹھ گئیں، ویڈیو

بھارت کو آؤٹ کلاس کرنے والی سری لنکن کپتان چماری اپنی ماں کو ایشیا کپ کی ٹرافی دیتے ہوئے رو پڑیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ میں بھارتی سورماؤں کو چاروں شانے چت کرنے والی سری لنکن خواتین ٹیم کی کپتان چماری اتھاپتھو ایشیا کپ ٹرافی لے کر ماں کے […]

 0  3

بھارت کو آؤٹ کلاس کرنے والی سری لنکن کپتان چماری اپنی ماں کو ایشیا کپ کی ٹرافی دیتے ہوئے رو پڑیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ میں بھارتی سورماؤں کو چاروں شانے چت کرنے والی سری لنکن خواتین ٹیم کی کپتان چماری اتھاپتھو ایشیا کپ ٹرافی لے کر ماں کے قدموں میں بیٹھ گئیں جبکہ دونوں ماں بیٹی فرط جذبات سے روتی رہیں جسے کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویمنز ایشیا کپ کی فاتح کپتان اتھاپتھو چماری چمچماتی ٹرافی لے ماں کے قریب آتی ہیں اور انھیں گلے لگاتی ہیں پھر ان کے پاس نیچے بیٹھ جاتی ہیں۔

کونسل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بیٹی کا فخر، ماں کی خوشی! اور ساتھ ہی ٖٹرافی کی ایموجی بھی بنائی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’ایک جذباتی چماری اتھاپتھو اپنی تاریخی ایشیا کپ جیت کو اس خاتون کے ساتھ شیئر کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔‘

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کی نئی چیمپئن بن گئی ہے، بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، میزبان سری لنکا نے فائنل میں سورماؤں کو آٹھ وکٹ سے آؤٹ کلاس کیا۔

فیصلہ کن معرکے میں سری لنکا نے ایک سو چھیاسٹھ رنز کا ہدف آٹھ گیندیں پہلےحاصل کرلیا، ہرشیتھا نے 69 رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی جب کہ کپتان چماری اتھاپتھو نے نصف سنچری بنائی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow