سرفراز احمد نے نعت ’زہے مقدر‘ پڑھ کر دل موہ لیے
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شان رمضان میں نعت ’زہے مقدر‘ پڑھ کر دل موہ لیے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے رمضان اسپیشل پروگرام ’شان رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نعت رسول مقبول ﷺ زہے مقدر پڑھی۔ سرفراز احمد کا نعت پڑھنا تھا کہ میزبان وسیم بادامی […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شان رمضان میں نعت ’زہے مقدر‘ پڑھ کر دل موہ لیے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رمضان اسپیشل پروگرام ’شان رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نعت رسول مقبول ﷺ زہے مقدر پڑھی۔
سرفراز احمد کا نعت پڑھنا تھا کہ میزبان وسیم بادامی بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
سوشل میڈیا صارفین کی سرفراز احمد کی نعت پڑھنے کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں سبحان اللہ، ماشا اللہ لکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سرفراز نے نعت پڑھی ہو اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی نعت پڑھنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور اکثر مواقعوں پر نعت پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟