سرفراز احمد نے اپنا آبائی علاقہ نہ چھوڑنے کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنا آبائی علاقہ نہ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے پوچھا کہ کراچی کے علاقے بفرزون میں آپ کی رہائش ہے لیکن جب کرکٹرز مشہور ہوجاتے ہیں تو برج کے اس پار گھر بنانے کا سوچ لیتے ہیں لیکن آپ نے […]

 0  3
سرفراز احمد نے اپنا آبائی علاقہ نہ چھوڑنے کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنا آبائی علاقہ نہ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے پوچھا کہ کراچی کے علاقے بفرزون میں آپ کی رہائش ہے لیکن جب کرکٹرز مشہور ہوجاتے ہیں تو برج کے اس پار گھر بنانے کا سوچ لیتے ہیں لیکن آپ نے وہ علاقہ نہیں چھوڑا اس کی وجہ کیا ہے؟

سرفراز احمد نے کہا کہ پورا بچپن اسی علاقے میں گزرا ہے، پل کے اس پار وہ زندگی نہیں ہے، ہمیں باہر نکل کر پٹھان کے ہوٹل پر بیٹھنا ہے، بائیک پر گھومنا ہے۔

انہوں نے ہمیں بریانی کھانی ہو، انڈا پراٹھا کھانا ہے، دوستوں کے ساتھ بیٹھنا ہوتا ہے اس سب ڈیفنس میں نہیں مل سکتا یہی وجہ تھی جس کی وجہ سے میں نے اپنا علاقہ نہیں چھوڑا۔

میزبان نے پوچھا کہ کرکٹ کھیلنے لگے تو پابندیاں تو نہیں لگ گئیں کہ پراٹھے کم ہی کھاؤ؟

سرفراز احمد نے بتایا کہ تھوڑا سا احتیاط ضرور کرتا ہوں لیکن جب کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوتا اور ٹریننگ کررہا ہوتا ہوں تو کھاہی لیتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ابھی تک موبائل وغیرہ نہیں چھینا میں بچا ہوا ہوں، ایک بار ڈکیت پیچھے لگے تھے لیکن ہم نکل گئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow