سالگرہ کے موقع پر کیک کی جگہ پیپتا کاٹنے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی جانب سے اپنی سالگرہ کے موقع پر روایتی کیک کو ترک کر کے پیپتا کاٹنے کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی سالگرہ کے موقع پر […]
سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی جانب سے اپنی سالگرہ کے موقع پر روایتی کیک کو ترک کر کے پیپتا کاٹنے کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی سالگرہ کے موقع پر پپیتا کاٹ رہا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سالگرہ کیلیے گھر میں سجاوٹ کی گئی ہے جس میں بینرز اور غبارے بھی نظر آ رہے ہیں لیکن اس موقع پر پپیتا کاٹنا غیر معمولی ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو 4 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے لکھے جو درج ذیل ہیں:
’یہ غیر صحت بخش کیک سے بہت بہتر اور لاجواب ہے‘
’یہ دراصل بہت صحت مند ہے۔ میں بھی اپنی سالگرہ پر ایسا ہی کروں گا‘
’اس کی جگہ تربوز ہوتا تو ٹھیک تھا‘
دوسری جانب کچھ صارفین نے اس پر منفی تبصرے بھی کیے جو درج ذیل ہیں:
’اس شخص نے زندگی کے خاص موقع کو کامیابی سے برباد کر دیا‘
’اگر مجھے ایسا کرنا پڑا تو میں اپنی سالگرہ کا جشن ہی نہیں مناؤں گا‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟