’’ریت کی آبشار‘‘، نا قابل یقین ویڈیو دیکھیں
اکثر افراد نے بلند وبالا پہاڑوں سے گرنے والے پانی جس کو آبشار کہا جاتا ہے دیکھا ہوگا لیکن ہم آج آپ کو ریت کی آبشار دکھائیں گے۔ سیاحت کے شوقین افراد نے اپنی آنکھوں سے اور دنیا کے تقریباً ہر شخص نے ٹی وی اسکرینز پر بلند وبالا پہاڑوں سے گرتے پانی کے جھرنوں […]
اکثر افراد نے بلند وبالا پہاڑوں سے گرنے والے پانی جس کو آبشار کہا جاتا ہے دیکھا ہوگا لیکن ہم آج آپ کو ریت کی آبشار دکھائیں گے۔
سیاحت کے شوقین افراد نے اپنی آنکھوں سے اور دنیا کے تقریباً ہر شخص نے ٹی وی اسکرینز پر بلند وبالا پہاڑوں سے گرتے پانی کے جھرنوں جس کو عرف عام می آبشار کہا جاتا ہے دیکھا ہوگا۔ یہ مناظر اتنے پرکشش ہوتے ہیں لوگ اس کے سحر میں مبتلا ہوکر اطراف سے بھی بے خود ہو جاتے ہیں۔
تاہم ہم آپ کو ایک ایسے ریگستان میں لے کر چلتے ہیں جہاں پانی کے بجائے ریت آبشار کی طرح نیچے گرتی دکھائی دیتی ہے اور یہ ریگستانی علاقے خطہ عرب میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی جنوب مغربی اور افریقی صحرائی علاقوں میں بھی یہ منظر دکھائی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ریت کو پانی کی آبشار کی طرح نیچے گرتے دکھایا گیا ہے اور یہ بھی ایک مسحور کن منظر پیش کر رہا ہے۔
اس ویڈیو میں سفید لباس اور ٹوپی پہنا ایک شخص صحرا کے درمیان ایک بہت بڑے گڑھے کی طرح اشارہ کرتے دکھائی دیتا ہے جس کے اوپر موجود کنارے سے ریت بالکل اسی طرح نیچے گرتی دکھائی دے رہی ہے، جیسے کسی آبشار کا پانی اوپر سے نیچے گرتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اس منظر کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ریت کی آبشار اس وقت بنتی ہے جب ریت کسی اونچی ڈھلوان سے نیچے گرتی ہے اور اسے دور سے دیکھنے میں بالکل آبشار کا گمان ہوتا ہے۔
ریت کے اس طرح نیچے گرنے کی وجہ ہوا یا کشش ثقل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ڈھیلی ریت ٹیلوں یا پہاڑیوں سے نیچے کی جانب گرنے لگتی ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھنے والے حیران ہیں اور اب تک ہزاروں شائقین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔
کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ایسے مناظر صحرائی علاقوں میں دیکھ چکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟