رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ تاہم رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں جس […]
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔
اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
تاہم رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں جس پر پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں کے پرستار انہیں دیپ ویر کہتے ہیں اور وہ پریشان ہیں کہ بچے کی ولادت سے قبل رنویر سنگھ نے کیوں شادی کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔
رنویر اور دپیکا نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اس کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
شوبز جوڑی کی دونوں کی شادی کی دو تقاریب ہوئی تھیں جن میں دپیکا کی کوہکنی روایات کے مطابق جبکہ رنویر کی سندھی روایات کے مطابق تقریب ہوئی تھی۔
تاہم اب پانچ سال بعد یہ تصاویر رنویر کے انسٹاگرام پر موجود نہیں۔ یہ واضح نہیں کہ رنویر نے یہ تصاویر ہٹا دی ہیں یا پھر انھیں آرکائیوز میں ڈال دیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟