’رنز وہ بنائیں جو پُراثر ہوں، تسلسل سے رنز بنانا مشکل نہیں‘
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 میں رنز بنانے کا فارمولا بتا دیا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ روز میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 میں پر اثر اننگز کھیلنا ضروری ہے، رنز وہ بنائیں جو پراثر ہوں تسلسل سے رنز […]
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 میں رنز بنانے کا فارمولا بتا دیا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ روز میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 میں پر اثر اننگز کھیلنا ضروری ہے، رنز وہ بنائیں جو پراثر ہوں تسلسل سے رنز بنانا مشکل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اوپر کے نمبر پر پرفارم کیا ہے، ٹیم کے لیے ہر نمبر پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
شاداب خان نے کہا کہ اگر اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو تیز رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شاداب خان نے 20 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔
کپتان بابر اعظم 37 اور صائم ایوب 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، سیریز کے مزید دو میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟