رضوان نے بابراعظم اور کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ وہ تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے بیٹر […]
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
وہ تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے صرف 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جب کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔
ان کے علاوہ سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 98 اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 101 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر بلے باز 3 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟