راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ سے محبت پر فلمائی گئی ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔ اگرچہ مہندر سنگھ […]

 0  4
راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ سے محبت پر فلمائی گئی ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

اگرچہ مہندر سنگھ دھونی کو براہ راست ٹریلر میں نہیں دکھایا گیا لیکن راج کمار راؤ کے اسٹور کی ایک دیوار پر سابق کپتان کی ایک بڑی تصویر نمایاں طور پر دکھاتی ہے جس میں سچن ٹنڈولکر، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول و دیگر بھی شامل ہیں۔

ٹریلر کا آغاز راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی شادی سے قبل ہونے والی ملاقات کے ساتھ ہوا جبکہ بعد میں دونوں کو شادی کے بندھدن میں بندھتے ہوئے دکھایا گیا۔

فلم میں راج کمار راؤ اور جھانوی کپور دونوں کا نام ’ماہی‘ ہے جو کرکٹ میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹریلر میں آگے چل کر دکھایا گیا کہ راج کمار راؤ کی کرکٹ سے محبت جانوی کیلیے ان کی محبت پر غالب آ جاتی ہے۔

’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کو ہیرو یش جوہر نے کرن جوہر اور اپوروا مہتا کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow