دورہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں کن 2 نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کیا؟ محمد حفیظ نے بتا دیا
پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ناکام دورے کیے مگر اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر 2 نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہوئے۔ پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں میں وائٹ واش کی ہزیمت اور دورہ نیوزی لینڈ میں چار ایک سے ٹی […]
پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ناکام دورے کیے مگر اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر 2 نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہوئے۔
پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں میں وائٹ واش کی ہزیمت اور دورہ نیوزی لینڈ میں چار ایک سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار کر دونوں ممالک کے دوروں کا ناکام اختتام کیا لیکن نتائج کے برعکس اس دورے کے دوران کچھ نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی نے سب کو متاثر کیا۔
اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین کے سیگمنٹ ’آسک دی پویلین‘ میں ایک شائق نے سابق ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ سے سوال پوچھا کہ پاکستان کے حالیہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کن دو نوجوان کھلاڑیوں نے آپ کو متاثر کیا۔
محمد حفیظ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان دوروں میں 2 نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے بہت متاثر کیا۔ ان میں سے ایک کامیاب اور ایک ناکام رہا۔
سابق ڈائریکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ عامر جمال کی ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس کمال کی رہے اور وہ کامیاب ہوئے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں صائم ایوب مجموعی طور پر ناکام رہے لیکن کارکردگی سے انہوں نے بھی متاثر کیا اور میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ صائم پاکستان کرکٹ کا اگلا سپر اسٹار ہے۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ میری بھی صائم سے آسٹریلیا میں ملاقات ہوئی تھی تو میں نے اس کو یہی کہا کہ بیٹا آپ میں بہت صلاحیت ہے لیکن ہمیشہ دو چیزوں پر فوکس رکھنا ایک اپنی فٹنس اور دوسری فیلڈنگ۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟