دنانیر مبین کو دوست کیلئے بنائی گئی جذباتی ویڈیو پر ٹرولنگ کا سامنا

دنانیر نے اپنی دوست کے ساتھ ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا—فوٹو پاکستانی ادارکارہ دنانیر مبین کو سوشل میڈیا پر چند برس قبل ‘پارٹی ہو رہی ہے’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہرت ملی تھی اور اب انہیں اپنی دوست کے لیے جذباتی ویڈیو بنانے پر مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ ... Read more

 0  3
دنانیر مبین کو دوست کیلئے بنائی گئی جذباتی ویڈیو پر ٹرولنگ کا سامنا

دنانیر نے اپنی دوست کے ساتھ ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا—فوٹو

دنانیر نے اپنی دوست کے ساتھ ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا—فوٹو

پاکستانی ادارکارہ دنانیر مبین کو سوشل میڈیا پر چند برس قبل ‘پارٹی ہو رہی ہے’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہرت ملی تھی اور اب انہیں اپنی دوست کے لیے جذباتی ویڈیو بنانے پر مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

دنانیر نے مشہور ڈراما صنف آہن میں سدرہ کا کردار ادا کیا تھا، جس کو مداحوں نے پسند کیا تھا، اس کے بعد انہیں ڈراما محبت گم شدہ میری میں بھی بڑی پذیرائی ملی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنانیر نے اپنی دوست کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی دوست کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا گیا۔

اداکارہ نے اپنی دوست کے روتے ہوئے ویڈیو جاری کی، جس میں لکھا ہوا تھا کہ دوست کا مخاطب کرکے لکھا کہ پھر کل ملیں گے، جبکہ دوست کی جانب سے کہا گیا کہ کل میں یہاں نہیں ہوں گی، دنانیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ اس وقت تک نہیں جانتے کہ دل کا ٹوٹنا کیا ہوتا ہے جب تک آپ کا دوست آپ سے جدا ہونے کا فیصلہ نہ کرے۔

دنانیر کی اس بات پر ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ آپ کی دوست کو بالکل بھی رونا نہیں آرہا ہے، دوسرے نے کہا کہ اتنی امیر ہو ان کے پاس وزٹ ویزے پر چلی جانا اتنا رونے کی کیا ضرورت ہے۔

03

فرضی نام سے کسی نے لکھا کہ فلٹر کچھ زیادہ ہی اوور ہو گیا ہے، اس کے ساتھ کسی نے تحریر کیا کہ رونا بھی ہے اور ساتھ میں ریل بھی بنانی ہے، بعض صارفین نے نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

 

02

 

دوسری جانب دنانیر کے چند مداحوں نے ان کی حمایت بھی کی اور انہیں اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow